Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اٹک اور چکوال میں سونے کی کان کنی اور درختوں کی کٹائی پر پابندی عائد

اٹک میں سونے کی بغیر اجازت کان کنی، چکوال میں درختوں کی کٹائی اور نقل و حمل پر پابندی
شائع 05 ستمبر 2024 10:59am

محکمہ داخلہ پنجاب نے ضلع اٹک میں سونے کی بغیر اجازت کان کنی اور ضلع چکوال میں درختوں کی کٹائی اور نقل و حمل پر پابندی عائد کر دی۔

پنجاب حکومت کا معدنی زخائر اور ماحول کے تحفظ کیلئے احسن اقدام سامنے آیا ہے، حکومت پنجاب نے اٹک اور چکوال میں 2 ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی۔

ضلع اٹک میں سونے کی بغیر اجازت کان کنی پر پابندی عائد کردی گئی، ضلع اٹک میں دریائے سندھ کے اطراف تمام معدنیات کی بلا اجازت کھدائی پر دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

کان کنی یا کھدائی کی مشینری کی نقل و حمل پر بھی 2 ماہ کے لیے پابندی عائد کردی گئی، پلیسر گولڈ قومی خزانے کے لیے اہم ترین معدنیات میں سے ایک ہے۔

دوسری طرف ضلع چکوال میں درختوں کی کٹائی اور نقل و حمل پر پابندی عائد کردی گئی لاہور:پابندی کا اطلاق نجی اور سرکاری دونوں زمینوں پر ہوگا۔

ضلع چکوال میں ٹمبر کی نقل و حمل پر بھی مکمل پابندی ہوگی، قدرتی ماحول، مقامی آبادی اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے فیصلہ کیا گیا۔

درختوں کی کٹائی نشیبی علاقوں میں سیلابی ریلوں کے خطرات بڑھا رہی ہے، محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹیفیکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق 60 روز کے لیے ہوگا۔

Attock

punjab

chakwal

Gold Mining

Prohibition on felling of trees

felling trees