Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور میں شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹر کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا

پولیس نے ڈاکٹر کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا
شائع 05 ستمبر 2024 10:08am

خیبرپختونخوا کے شہر پشاور میں نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹر کو اغوا کرلیا جبکہ ڈاکٹر کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے سربند اچینی روڈ سے شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹر کو نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر اغوا کرلیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکٹر صبح اپنی گاڑی میں ڈیوٹی کے لیے گھر سے نکلا تھا کہ 15 منٹ بعد اس کے والد کو کسی نے کال کی کہ آپ کے بیٹے کی گاڑی روڈ پر اسٹارٹ کھڑی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، ایف آئی آر کے مطابق موقع پر پہنچ کر گاڑی اور بیٹے کا موبائل فون ملا۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ سربند پولیس نے مغوی کی بازیابی کے لیے کوشش شروع کردی ہے۔

خیبر پختونخوا

peshawar

kidnapped

shaukat khanum hospital peshawar

doctor kidnap