Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

امارات کا ویزا اصلی ہے یا جعلی، آن لائن تصدیق ممکن ہوگئی

ویزا اپلائی کرتے وقت تصدیق کرکے دھوکہ دہی سے بچیں خلیج ٹائمز کی رپورٹ
اپ ڈیٹ 05 ستمبر 2024 11:07am

دبئی دنیا بھر سے لاکھوں مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہے۔

دبئی جانے کے خواہشمند افراد کے لیے حکام نے ویزا کی آن لائن درخواست کی تصدیق سے متعلق بتا دیا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایک سرکاری نمائندے نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات سال 2031 تک 40 ملین مہمانوں کو خوش آمدید کہنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اگلے چند سالوں میں، دنیا بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد دبئی جانے کیلئے ویزا اپلائی کرسکتی ہے۔

ویزا درستگی کی تصدیق کیلیے آپ اس کی حیثیت آن لائن بھی چیک کرسکتے ہیں۔ دبئی کیلئے ایئر پورٹ جانے سے قبل ویزا کی ’آن لائن تصدیق‘ کا طریقہ جان لیں۔

اگر آپ نے دبئی جانے کیلئے ویزا اپلائی کیا ہے تو (General Directorate of Residency and Foreigners Affairs) کی ویب سائٹ پر جاکر چیک کرسکتے ہیں کہ آیا طریقہ کار درست ہے۔ اسے 5 آسان مراحل میں کرنے کا طریقہ یہاں ہے۔

سب سے پہلے GDRFA ویب سائٹ پر جائیں اور ہوم پیج پر ’ویزا اسٹیٹس‘ پر کلک کریں۔

اس کے بعد آپ کے سامنے ایک نیا پیج کُھل جائے گا جہاں آپ کو کئی آپشنز نظر آئیں گے۔ آپ اپنا فائل نمبر استعمال کرکے اپنی درخواست تلاش کرسکتے ہیں۔

اپنی درخواست تلاش کرنے کے لیے ’فائل‘ کو منتخب کریں۔

اگلا، تمام متعلقہ تفصیلات جیسے آپ کا نام، تاریخ پیدائش اور فائل نمبر پُر کریں۔ اس بات کی تصدیق کرنے کے لیے کہ آپ روبوٹ نہیں ہیں نیچے والے باکس کو چیک کریں اور ’تلاش‘ پر کلک کریں۔

اس طریقہ کو استعمال کرتے ہوئے آپ اسے تلاش کرنے کے بعد اپنے ویزا کی حیثیت کو دیکھ سکیں گے۔ تاہم، اگر آپ اسٹیٹس کو دیکھنے سے قاصر ہیں، تو ممکن ہے کہ آپ کا ویزا جعلی ہے۔

dubai

visa issue

online

verify visa