Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

تاجر فکسڈ ٹیکس دینے کو آمادہ

تاجر برادری نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سامنے ایک نیا مطالبہ کیا ہے کہ ہر قسم کی دکانوں کے لیے ماہانہ...
شائع 05 ستمبر 2024 09:53am

تاجر برادری نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے سامنے ایک نیا مطالبہ کیا ہے کہ ہر قسم کی دکانوں کے لیے ماہانہ فکسڈ ٹیکس کو 30,000-60,000 روپے ماہانہ سے کم کر کے زیادہ سے زیادہ 5,000 روپے کردیا جائے۔

بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق تاجروں کے نمائندوں نے ایف بی آر سے کہا ہے کہ وہ ہر تاجر سے زیادہ سے زیادہ 15 ہزار روپے فی سہ ماہی ٹیکس وصول کرے۔ ماہانہ فکسڈ ٹیکس 1,000 سے 5,000 روپے کے درمیان ہونا چاہئے لیکن 5,000 روپے سے زیادہ نہیں۔

ذرائع نے مزید کہا کہ رقم کو 60,000 روپے ماہانہ سے کم کر کے 5,000 روپے ماہانہ کرنے کا مطالبہ غیر حقیقی اور ناقابل عمل لگتا ہے تاہم ایف بی آر اس مسئلے کو حل کرنے کا کوئی نہ کوئی راستہ نکال لے گا۔

دریں اثنا چیف کوآرڈینیٹر تاجر دوست اسکیم نعیم میر نے ایف بی آر ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہول سیل اور ریٹیل سیکٹرز سے ٹیکس اکٹھا کرنا سب سے بڑا چیلنج ہے۔

ایف بی آر نے آسان ٹیکس ریٹرن فارم جاری کردیا، نعیم میر

تاجروں کو غیر اعلانیہ معافی ملی اور حکومت نے 77 سال کے دوران ان کا پورا خیال رکھا لیکن اب حکومت ان سے ٹیکس کی وصولی میں سنجیدہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں دورہ کرنے والے ریٹیلرز سے ملاقات میں کیا۔

ایف بی آر نے ٹیکس سال 2024 کے لیے نئے ریٹرن فارمز جاری کر دیے

پاکستان

FBR

Sales Tax

Income Tax Form