Aaj News

بدھ, نومبر 13, 2024  
10 Jumada Al-Awwal 1446  

مکہ مکرمہ میں بارش، سیلابی ریلے میں 4 بہن بھائی بہہ گئے، 3 بچے جاں بحق، ایک لاپتہ

سیکیورٹی حکام اور امدادی ٹیمیں لاپتہ بچے کی تلاش کیلئے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے
شائع 05 ستمبر 2024 09:09am

مکہ مکرمہ میں بارش کے باعث سیلابی ریلے میں 4 بہن بھائی بہہ گئے، سیلابی پانی میں 3 بچے ڈوب کر جاں بحق جبکہ ایک لاپتہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے بعد سیلابی ریلے میں 4 بہن بھائی بہہ گئے۔

سعودی ریسیکو حکام کے مطابق سیلابی پانی میں 3 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک لاپتہ ہے، مکہ مکرمہ کے المغمس کے علاقے میں چاروں بچے گاڑی میں تھے۔

جان لیوا گرمی کے بعد مکہ مکرمہ میں موسلادھار بارش، حجاج پُرسکون

بارش کے دوران طواف کعبہ کے روح پرور مناظر

سعودی ریسکیو حکام نے بتایا کہ سیکیورٹی حکام اور امدادی ٹیمیں لاپتہ بچے کی تلاش کے لیے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔

امن عامہ کی ٹیمیں چوتھے بچے کی تلاش کا کام 24 گھنٹے جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ اطراف کے علاقوں میں بھی سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

Saudia Arabia

Makkah

Saudi Arab

HEAVY RAIN IN MAKKAH

saudi arab rain