Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

پی آئی ای کی نجکاری کا معاملہ، معروف بزنس مین عارف حبیب کا بیان

پی آئی اے کا مجموعی قرضہ 800 ارب روپے ہے، عارف حبیب
شائع 05 ستمبر 2024 08:57am

عارف حبیب گروپ کے چیئرمین عارف حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کا عمل اکتوبر 2024 کے پہلے ہفتے تک مکمل ہونے کی امید ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کا خریدار 3 سال تک آگے فروخت نہیں کرسکتا، خریدار کو بیڑے میں 20طیارے شامل کرنا ہونگے۔

عارف حبیب کا کہنا تھا کہ خریداروں کی خواہش ہے کہ وہ 75فیصد شئیر خریدیں، پی آئی اے کا مجموعی قرضہ 800 ارب روپے ہے، 600ارب ہولڈنگ کمپنی، 200ارب روپےخریدارکوادا کرنا ہیں۔

پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بولیاں طلب

پی آئی اے کی نجکاری میں غیرملکیوں کی عدم دلچسپی؟ بولیاں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

PIA

pia fare

Privatization Committee