Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر ملزمان نے مزدور کا گردہ نکلوا کر بیچ دیا

گردہ نکالنے کے کچھ روز بعد متاثرہ نوجوان کو ملزمان بیہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے
شائع 05 ستمبر 2024 08:45am

پنجاب کے شہر بورے والا میں ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر ملزمان نے مزدور کا گردہ نکلوا کربیچ دیا، ملزمان متاثرہ نوجوان کو بیہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

ظالموں کو رحم نہ آیا، منظم گروہ نے ملازمت دلوانے کا جھانسہ دے کر بورے والا کے محنت کش بھٹہ مزدور کو اغوا کر کے اس کا گردہ نکال کر بیچ دیا۔

گردہ نکالنے کے کچھ روز بعد متاثرہ نوجوان کو ملزمان بیہوشی کی حالت میں بورے والا چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

متاثرہ نوجوان نے بتایا کہ گروہ کے ارکان نے ملازمت کا جھانسہ دے کر اڈا چوہنگ نے اغوا کیا۔

گردوں کا غیرقانونی ٹرانسپلانٹ کرنیوالا موٹرمکینک گروہ سمیت پکڑا گیا

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) بورے والا کے مطابق متاثرہ نوجوان کو میڈیکل رپورٹ اور کاروائی کے لیے چوہنگ منتقل کر دیا۔

اہل خانہ نے کہا کہ متاثرہ نوجوان زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے، علاج معالجہ کے لیے پیسے ہیں اور نہ ہی کوئی کوئی پرسان حال نہیں۔

دوسری جانب تھانہ چوہنگ پولیس نے گروہ کے ارکان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

واضح رہے کہ پنجاب کے دیہی علاقوں میں اس طرح کے واقعات آئے روز رونما ہوتے ہیں۔

punjab

Punjab police

burewala

job scam

Kidney

kidney Sold

labour