Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

امریکا میں 14 سالہ طالبعلم کی اسکول میں طلبہ پر فائرنگ، 4 افراد ہلاک

واقعہ میں 9 زخمی، ہلاک ہونے والوں میں دو طالب علم اور دو استاد بھی شامل ہیں، حکام
شائع 05 ستمبر 2024 08:23am
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی

امریکی ریاست جارجیا کے شہر ونڈر میں واقع ہائی اسکول میں فائرنگ سے چار افراد ہلاک اور نو زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دو طالب علم اور دو استاد بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والا چودہ سال طالب علم تھا، حملہ آور کو زندہ گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان وائٹ ہاؤس کی اسکول میں فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کی اور چار افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق۔ ترجمان جین پیئر نے کہا امریکا میں کسی قسم کا تشدد قابل قبول نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسکول میں حالات کنٹرول میں ہیں۔ ادھر امریکی صدارتی امیدوار اور نائب صدر کملاہیرس نے کہا وقت آگیا ہے کہ امریکا سے گن وائلنس کے ناسور کا خاتمہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ امریکی گن وائلنس کے خاتمے کے لیے کردار ادا کریں۔۔ ملک سے گن کلچر کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنا ہوگا۔

امریکا:اسکول میں خاتون کی فائرنگ سے 3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

امریکا میں طالبہ کی اسکول میں فائرنگ،5افرادزخمی

America

shooting

America Shooting School