Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چھ ستمبر کو عام تعطیل؟ وزارت اطلاعات کا اہم بیان جاری

سوشل اور مین اسٹریم میڈیا پر کابینہ ڈویژن سے منسوب ایک نوٹفکیشن سامنے آیا ہے۔
شائع 04 ستمبر 2024 10:36pm

وفاقی وزارت برائے اطلاعات و نشریات نے سوشل میڈیا پر چھ ستمبر یوم دفاع پر عام تعطیل کے حوالے سے زیر گردش نوٹیفیکیشن کو جعلی دے دیا ہے۔

سوشل اور مین اسٹریم میڈیا پر کابینہ ڈویژن سے منسوب ایک نوٹفکیشن سامنے آیا تھا جس میں چھ ستمبر یومِ دفاع پر عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔

فیکٹ چیکر وزارت اطلاعات نے اس پر ایکشن لیتے ہوئے بیان جاری کیا۔

وزارت اطلاعات کے فیکٹ چیکر کا کہنا ہے کہ جعلی خبریں پھیلانا نہ صرف غیر اخلاقی و غیر قانونی ہے بلکہ یہ قوم کی توہین ہے۔

وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ ایسے غیر ذمہ دارانہ رویے کو مسترد کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔

پاکستان

Defense Day

Public Holiday

6th September