Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

صوابی : ایم این اے شہرام خان ترکئی کے ہجرے میں فائرنگ، حملہ آور مارا گیا

چوکیدار نے نوجوان کو ہجرے میں داخل ہونے سے روکنے پر فائرنگ کی، جبکہ ملزم پولیس فائرنگ سے مارا گیا، پولیس
شائع 04 ستمبر 2024 10:27pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

صوابی : ایم این اے شہرام خان ترکئی کے ہجرے میں فائرنگ کے نتیجے میں چوکیدار جاں بحق ہوگیا، جبکہ پولیس کی فائرنگ سے حملہ آور بھی مارا گیا۔

پولیس کے مطابق چوکیدار نے نوجوان کو ہجرے میں داخل ہونے سے روکنے پر فائرنگ کی تھی۔

جاں بحق چوکیدار گل نواس کا تعلق بڈھ بیر سے ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد مسلح نوجوان فرار ہوگئے تھے، پولیس نے ملزم کا تعقب کیا اور فائرنگ سے وہ جاں بحق ہوگیا۔

firing

خیبر پختونخوا

Murder

KPK Police