Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ستمبر کے درآمدی کارگو مؤخر کردیے، اوگرا

اکتوبر میں 3 کارگو کو منظم یا منسوخ کیا جائے گا، ترجمان اوگرا
شائع 04 ستمبر 2024 08:21pm
فوٹو۔۔فائل
فوٹو۔۔فائل

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے نمائندوں کا اجلاس ہوا۔ جس میں ملک میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کے ذخائر کے مسائل متعلق غور کرکے اہم فیصلے کیے گئے۔

ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ معروف درآمدی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ستمبر کے کارگو کو مؤخر کر دیا گیا۔

انھوں نے بتایا کہ اکتوبر میں تین کارگو کو منظم یا منسوخ کیا جائے گا، جب کہ دسمبر کے کارگو بھی ضرورت پڑنے پر منسوخ کیے جائیں گے۔

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی، 9 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں

اوگرا ترجمان کا کہنا تھا کہ جو کارگو پہلے ہی آ چکا اسے بانڈڈ اسٹوریج میں رکھا جائے گا، جو ستمبر کے آخر تک فروخت کے لئے دستیاب نہ ہو۔

وزارت خزانہ کی ماہانہ معاشی آؤٹ لک رپورٹ جاری، ترسیلات زر، برآمدات اور درآمدات میں اضافہ

OGRA

Petroleum products

import export