Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

پرائم زون اسکینڈل : 125 کروڑ کی کرپشن کیس میں شہریوں کو لوٹنے والے اہم ملزمان گرفتار

پرائم زون انتظامیہ نے شہریوں کو ماہانہ بھاری منافع کا لالچ دے کر خطیر رقوم بٹوری، نیب لاہور
شائع 04 ستمبر 2024 07:06pm
فوٹو۔۔فائل
فوٹو۔۔فائل

نیب لاہور نے پرائم زون اسکینڈل میں 125 کروڑ کی کرپشن کیس میں اہم ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان میں ندیم انور اور فہیم انجم شامل ہیں۔ ڈی جی نیب لاہور کا کہنا ہے کہ عوام سے متعلقہ تمام کیسزنیب کی اولین ترجیہات میں شامل ہیں۔

نیب لاہور کے مطابق کھلی کچہری میں ملزمان کیخلاف شکایات پر کریک ڈاؤن کے احکامات جاری ہوئے، پرائم زون انتظامیہ کیخلاف جاری تحقیقات میں تاحال 1800 سے زائد شکایات موصول ہوچکی، پرائم زون انتظامیہ سادہ لوح شہریوں کو ماہانہ بھاری منافع کا لالچ دےکر خطیر رقوم بٹورتے رہے۔

اس حوالے سے نیب لاہور نے مزید بتایا کہ ملزمان نے ایل پی جی گیس بزنس میں انویسٹمنٹ کے نام پر مہم چلائی اورمتاثرین سے رقوم اکھٹی کی، نیب لاہور انویسٹی گیشن ٹیم اس سے قبل دو ملزمان مفتی رضوان اور شہزاد احمد کو گرفتار کر چکی ہے۔

NAB

corruption

Punjab police