Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں سرعام گن پوائنٹ پر دو نوجوان اغوا

دو دن گزرنے کے باوجود پولیس نوجوانوں کو بازیاب نہیں کروا سکی
شائع 04 ستمبر 2024 04:40pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

لاہورمیں اغوا کار ایک بار پھر سر اٹھانے لگے ہیں، باغبانپورہ کی حدود میں سرعام گن پوائنٹ پر دو نوجوانوں کو اغوا کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عرفان اشرف اور ماجد لیاقت نامی افراد کو نجی بیکری کے سامنے سے چار موٹر سائیکل اغوا کاروں نے اغوا کیا۔

3 لاکھ 62 ہزار مقدمات کا پتہ ہی نہیں زمین کھاگئی یا آسمان، لاہور ہائیکورٹ

واقعے کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اغوا کار فائرنگ کرتے ہوئے عرفان اور ماجد کو اغوا کر رہے ہیں۔

پنجاب پولیس کو اغوا کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار

پولیس نے نامعلوم کے خلاف اغوا کی ایف آئی درج کرلی ہے، لیکن دو دن گزرنے کے باوجود پولیس نوجوانوں کو بازیاب نہیں کروا سکی۔

lahore

kidnapped