Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شوہر نے بیوی کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا

ملزم کو بیوی پر بھتیجے سے تعلق کا شبہ تھا
شائع 04 ستمبر 2024 04:08pm

بھارت میں بھتیجے سے تعلق کے شببے میں بیوی کو قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا کےمطابق یہ واقعہ بھارت کی ریاست اتر پردیش کے علاقے کوتوالی صدر کے مقام پر پیش آیا۔

بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ اپنے میکے میں تھی، جب اسکے شوہر گلفام نے اپنی بیوی فرحین بانو پر حملہ کیا اور تیز دھار آلے کی مدد سے اس کی گردن اور سر پر بارہا وار کیے ۔

پولیس کے مطابق حملے کے دوران فرحین نے چینخنا چلانا شروع کردیا ، جس کی آواز سن کر گھر والوں اور پڑوسیوں نے ملزم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔فرحین بانو کو فورا اسپتال لے جایا گیا، مگر وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق گلفام اور فرحین کی 6 سال قبل شادی ہوئی تھی، لیکن دونوں کے درمیان جھگڑوں کی وجہ سے فرحین بانو گذشتہ 7ماہ سے اپنے والدین کے گھر روٹھ کر رہ رہی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔ تاہم اس نے الزام لگایا کہ اس کی بیوی کے اس کے بھتیجے کے ساتھ تعلقات تھے اور اسی شک کی بنا پر اس نے اپنی بیوی کو قتل کر دیا۔

Murder