Aaj News

جمعرات, ستمبر 19, 2024  
14 Rabi ul Awal 1446  

بجلی بلوں کی سبسڈی پر آئی ایم ایف کو اعتراض ہے تو بات ہوسکتی ہے، عظمیٰ بخاری

فوج اپنے ایک بڑے افسر کو پکڑ سکتی ہے تو بانی پی ٹی آئی کو کیوں نہیں؟ وزیر اطلاعات پنجاب
شائع 04 ستمبر 2024 01:41pm

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات بہت اہم ہیں، بجلی بلوں کی سبسڈی پر آئی ایم ایف کو اعتراض ہے تو بات ہوسکتی ہے، فوج اپنے ایک بڑے افسر کو پکڑ سکتی ہے تو بانی پی ٹی آئی کو کیوں نہیں؟ پنجاب کے عوام کو ریلیف پردیگر صوبائی حکومتوں کی چیخیں نکل رہی ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرِاطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آئی ایم ایف کا معاملہ بہت اہم ہے، اس پر بات کرنے سے اجتناب کرنا چاہیئے، آئی ایم ایف ٹ سبسڈی کے خلاف نہیں ہوتا اور ہمیں سرکاری طور پر آئی ایم ایف نے آگاہ بھی نہیں کیا، بانی پی ٹی آئی کے دور میں بھی فوجی ٹرائل ہوتے رہے ہیں، 9 مئی پر انہیں جواب دینا ہو گا۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی ماہانہ 14 ہزار روپے قسط رکھی گئی ہے، اس قرض کی ادائیگی 7 سال میں ہو گی، اپنا گھر ہر انسان کیلئے بہت اہمیت رکھتا ہے، تمام پروگرامز کی فنڈنگ اور تفصیلات کے بعد اعلان ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بڑی تعداد میں لوگ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے لیے اپلائی کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز اپنی چھت اپنا گھر پروگرام لائیں، 78ہزار سے زائد لوگ اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے لیے اپنی درخواستیں جمع کرا چکے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ بینکس اور دیگر ادارے ایسے پروگرام کے لیے سروس چارجز لیتے ہیں، پنجاب حکومت سروسز چارجز اور ٹیکس خود ادا کرے گی، اس پروگرام میں 2 لاکھ 40 ہزار کالز آ چکی ہیں، اس پروگرام کے لیے قرضوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا، وزیراعلیٰ مریم نواز ہر ماہ اس پروگرام کی خود بیلٹنگ کریں گی، دیکھا جائے گا کہ وہ افراد شامل نہ ہوں جو فتنہ فساد یا مقدمات میں نامزد ہیں۔

وزیرِاطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبوں کے وزیراطلاعات نہار منہ سویرے سویرے مخالفین کے خلاف بیان جاری کرتے ہیں، باقی صوبے وزیراعلیٰ مریم نواز کو کاپی کرتے ہیں، مریم نواز نے سارے صوبوں کو یاد کرایا کہ روٹی کی قیمت کم کرنی چاہئے، وزیراعلیٰ مریم نواز کی ایئر ایمبولینس پر بھی تنقید کی گئی، مخالفین نے پھر کہا کہ ہم بھی ایئر ایمبولینس لائیں گے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا پٹرول کی قیمت کم ہوئی تو تاریخ میں پہلی بار کرائے بھی واپس کروائے گئے، دوسرے صوبوں میں کرائے کم نہیں ہوئے، دوسرے صوبے نقل کرتے ہیں اور مانتے بھی نہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ لاہور میں پرانی دشمنیاں اور قتل و غارت کی ایک سیریز چل رہی ہے، شہر میں قتل وغارت پر وزیراعلیٰ نےرپورٹ بھی لی، کسی کو گینگ وار،فساد اور حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، یہ گینگ وار کسی بھی شکل ہو ،زیرو ٹالرنس ہے۔

قبل ازیں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بجلی بلوں پر 2 ماہ کا عارضی ریلیف دیا گیا ہے، سیاسی مخالفین بجلی بلوں کے ریلیف پر سیاست کررہے ہیں ، پنجاب کے چند علاقوں میں سیلابی ریلوں سےفصلوں کونقصان ہوا ،سیلابی علاقوں میں صحت کے حوالے سے ایمرجنسی صورتحال نہیں، پنجاب میں ڈینگی کنٹرول ہے جبکہ سندھ میں ڈینگی مریضوں کی تعداد زیاد ہ ہے۔

electricity

lahore

IMF

uzma bukhari

information minister punjab