Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

شاہراہ قراقرم پرلینڈ سلائیڈنگ، لال پڑی اور استور ویلی روڈ بند

سیاح پھنس گئے، ایف ڈبلیو او کی مشینری سڑک کی بحالی میں مصروف
شائع 04 ستمبر 2024 01:37pm

چلاس میں بارش نے گلگت بلتستان میں سیلابی صورتحال پیدا کردی ہے، لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم گلگت سیکشن لال پڑی کے مقام پر بند ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق شاہراہ قراقرم گلگت سیکشن لال پڑی کے مقام پر بند ہونے کی وجہ چلاس اور گلگت کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

سیاحوں اور مسافروں کی بڑی تعداد کئی کئی گھنٹوں سے پھنسی ہوئی ہے،روڈ کی بحالی کے لئے ایف ڈبلیو او کی مشینری مصروف عمل ہے۔

دوسری جانب شاہراہ استور شوٹر کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہوئی ہے اور استور ویلی کا شاہراہ قراقرم سے رابطہ کٹ کررہ گیا ہے۔

پاکستان