Aaj News

بدھ, جنوری 01, 2025  
29 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب پولیس کو اغوا کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار

ایف آئی اے نے 7 سال سے مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات...
شائع 04 ستمبر 2024 01:34pm

ایف آئی اے نے 7 سال سے مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم طاہر حسین کو سعودی عرب سے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔ امیگریشن اسلام آباد نے کارروائی کے بعد ملزم پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم 7 سال سے اغواء کے مقدمے میں لاہور پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کیخلاف 2017 میں تھانہ غالب مارکیٹ لاہور میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

پاکستان

UAE

accused arrested