Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

برطانیہ میں چاقو حملے میں زخمی بھارتی بزرگ دم توڑ گیا

80 سالہ بھیم کوہلی کو فرینکلن پارک میں اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ اپنے کتے کے ساتھ چہل قدمی کررہا تھا
شائع 04 ستمبر 2024 11:59am

برطانوی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ لسٹر شائر کے پارک میں چاقو کے وار سے زخمی ہونے والا بھارتی بزرگ دوران علاج انتقال کرگیا۔

واضح رہے کہ 80 سالہ بھیم کوہلی کو فرینکلن پارک میں اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ اپنے کتے کے ساتھ چہل قدمی کررہا تھا۔ 14 سالہ انتہاپسند سفید فام لڑکے نے بھیم کوہلی کی گردن پر حملہ کیا تھا۔ پولیس نے لڑکے کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ قتل کے شبہ میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے معائنے میں اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ بھیم کوہلی کی موت گردن پر چوٹ کے نتیجے میں ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ سے کمیونٹی میں خوف کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ ملزم کے خلاف مزید ثبوت کے لیے کارروائی کی جارہی ہے۔

خیال رہے کہ پولیس نے چاقو کے حملے کے الزام میں پانچ لڑکوں کو گرفتار کیا تھا جس میں چار کو رہا کردیا گیا جبکہ ایک کو تحویل میں لے لیا۔

india

uk

killed