Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان میں گاڑی بچانے والے ایکسویٹر آپریٹر کی وزیراعظم سے ملاقات، 25 لاکھ انعام

اعزاز کی بات ہے کہ میں ملک کے وزیراعظم سے ملاقات کررہا ہوں، محب اللہ
اپ ڈیٹ 04 ستمبر 2024 01:12pm

بلوچستان میں گاڑی بچانے والے ایکسویٹر آپریٹر محب اللہ کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ہے، انہوں نے محب اللہ کو 25 لاکھ روپے کے انعام سے نوازا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر قلعہ عبداللہ میں سیلابی ریلے میں پھنسے لوگوں کو بچانے والے محب اللہ کی وزیراعظم ہاؤس آمد ہوئی، جہاں شہبازشریف نے محب اللہ کا استقبال کیا۔

اس موقع پر وزیرِ اعظم نے کہاکہ مجھ سمیت پوری قوم کو آپ پر فخر ہے، آپ کے انسانیت سے محبت کے جذبے کی دل سے قدر کرتا ہوں۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ آپ نے ہمت سے کام لے کر قیمتی انسانی جانیں بچائیں، آپ نے مصیبت میں گھرے لوگوں کو بچاکرقومی فریضہ ادا کیا۔

بلوچستان میں بارشوں سے تباہی، کوئٹہ چمن شاہراہ بہہ گئی، مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 33 ہوگئی

بارشوں کی تباہ کاریاں، 2 حاملہ خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق، سڑکیں، پل اور گھر بہہ گئے

طوفان کے زیر اثر بلوچستان میں بارش: درجنوں دیہاتوں میں سیلابی ریلے ، مکانات تباہ

وزیراعظم شہباز شریف نے محب اللہ کی بہادری کے اعتراف میں انہیں 25 لاکھ روپے کے انعام سے بھی نوازا۔

ایکسویٹر آپریٹر محب اللہ نے کہا کہ اعزاز کی بات ہے کہ میں ملک کے وزیراعظم سے ملاقات کررہا ہوں۔

اسلام آباد

PM Shehbaz Sharif

Balochistan flood

Balochistan Rain

muhib ullah kakar

qilla abdullah