Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

خلیل الرحمان کو ہنی ٹریپ کرنے والی ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت میں اہم پیشرفت

انسداد دہشتگری کی خصوصی عدالت نے ملزمہ کی درخواست ضمانت پر حکم دے دیا
شائع 04 ستمبر 2024 10:03am
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

معروف ڈرامہ نگار اور رائٹر خلیل الرحمان کو ہنی ٹریپ کرنے والی ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، انسداد دہشت گری کی خصوصی عدالت نے ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت خارج کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور کی انسداد دہشت گری کی خصوصی عدالت کے جج ارشد جاوید نے خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کے کیس کی سماعت کی۔

خلیل الرحمان قمر کی جانب سے وکیل زین علی قریشی اور مدثر چوہدری نے دلائل دیے۔

بعدازاں انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمہ آمنہ عروج کی درخواست ضمانت بعداز گرفتاری خارج کرنے کا حکم دے دیا۔

خلیل الرحمن قمر ہنی ٹریپ کیس: ملزمہ آمنہ عروج کا میڈیکل کروانے کیلئے حکم

یاد رہے کہ ملزمہ آمنہ عروج نے مقدمے میں ضمانت پر رہائی کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔

واضح رہے کہ خلیل الرحمٰن قمر کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی کوشش کا معاملہ جولائی کے آغاز میں سامنے آیا تھا، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تقریبا تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔

بعد ازاں ڈراما ساز کی آمنہ عروج کے ساتھ نازیبا ویڈیوز بھی لیک ہوئی تھیں اور پولیس نے اس پر بھی کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا تھا۔

آمنہ عروج اور ان کے دیگر ساتھی ملزمان ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہیں، 17 اگست کو ملزمان کو مزید 15 دن کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا گیا تھا۔

خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس: عدالت کا ملزمان کی شناخت پریڈ مکمل کرنے کا حکم

ہنی ٹریپ معاملہ: خلیل الرحمان قمر کی نازیبا اور ملزمان کی پلاننگ کی ویڈیوز وائرل

آمنہ عروج اور ان کے دیگر ساتھی ملزمان کے خلاف خلیل الرحمٰن قمر کو جھانسا دے کر اغوا کرنے کی کوشش کا کیس لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں زیر سماعت ہے۔

lahore

Khalil ur Rehman Qamar

atc lahore

Honey Trap

khaleel ur rehman qamar

amna arooj

Khalil ur Rehman Qamar Leak Video

HONEY TRAP CASE

amna urooj