Aaj News

ہفتہ, ستمبر 21, 2024  
16 Rabi ul Awal 1446  

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی، 9 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں

اکتوبر کے لیے امریکی خام تیل کے سودے 69 ڈالر 82 سینٹس فی بیرل کیے جارہے ہیں
شائع 04 ستمبر 2024 09:49am

لیبیا کے حریف گروپس کے درمیان مفاہمت میں پیشرفت کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 5 فیصد کمی کے بعد 9 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں۔

غیرملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لیبیا میں تیل کی پیداوار اور برآمد کے تنازع کے باعث معطلی کا مسئلہ حل ہونے کے بعد عالمی مارکیٹ میں قیمت 9 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی، خام تیل کی قیمتوں میں پانچ فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 73 ڈالر 28 سینٹس فی بیرل پر آگئی جبکہ اکتوبر کے لیے امریکی خام تیل کے سودے 69 ڈالر 82 سینٹس فی بیرل کیے جارہے ہیں۔

ایران پر اسرائیلی حملہ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت بڑھ گئی

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ لیبیا کے قانون ساز ادارے نے اقوام متحدہ کی سرپرستی میں مذاکرات کے بعد مرکزی بینک کے نئے گورنر کی تعیناتی پر اتفاق کرلیا ہے اور ادارے کے نمائندوں کے دستخط سے بیان بھی جاری کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ لیبیا کی مرکزی بندر گاہوں سے تیل کی برآمد اور ملک بھر میں پیداوار روک دی گئی تھی کیونکہ دو سیاسی گروپس کے درمیان مرکزی بینک کے گورنر کی تعیناتی اور تیل کے سرمائے سے متعلق اختلافات تھے۔

اسلام آباد

Oil prices

International market

crude oil

Crude oil prices