Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : جھگڑے کے دوران گولی لگنے سے جاں بحق بچی کے قاتل پکڑے گئے

فائرنگ میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، ایس ایس پی ویسٹ حفیظ الرحمٰن بگٹی
شائع 03 ستمبر 2024 10:19pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

کراچی : گلشن معمار پولیس نے 11 سالہ بچی کو قتل کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ویسٹ حفیظ الرحمٰن بگٹی کے مطابق پیر کو گلشن معمار کے علاقے ولی محمد گوٹھ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔ ملزمان نے جھگڑے میں فائرنگ کی، راہگیر بچی کو گولی لگی، فائرنگ سے 11 سالہ سمعیہ گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی تھی۔

کراچی : پولیس اور ڈاکوؤں میں فائرنگ، 2 اہلکار شدید زخمی

حفیظ بگٹی کے مطابق فائرنگ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزمان سے فائرنگ میں استعمال ہونے والے دو منی رائفل برآمد کرلیے ہیں۔ قتل کا مقدمہ مقتول بچی کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

کراچی میں پولیس افسرکا طالبعلم پرتشدد، انسٹا گرام پراپ لوڈ ویڈیونے حقیقت آشکار کردی

ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں بچل خان، محبوب اور شاہد علی شامل ہیں۔ دیگر فرار ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائیاں جاری ہیں۔

karachi

Crime

Karachi Police