Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

اسلام آباد : بارش کے پانی میں ڈوب کر 3 بہن بھائی جاں بحق

بھائی کو ڈوبنے سے بچانے کیلئے 2 بہنیں بھی ڈوب کر جاں بحق ہوئیں، عینی شاہدین
اپ ڈیٹ 03 ستمبر 2024 11:19pm
علامتی تصویر / فائل
علامتی تصویر / فائل

اسلام آباد میں بارش کے پانی میں ڈوب کر 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک واقعہ وفاقی دارالحکومت کے تھانہ ترنول کی حدود میں پیش آیا، جہاں ایک بچہ پانی میں گرا، جبکہ 2 بچیوں نے اسے بچانے کے لیے چھلانگ لگائی، لیکن تینوں ہی زندگی کی بازی ہار گئے۔

ابتدائی طور پر عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بھائی کو ڈوبنے سے بچانے کے لیے دو بہنیں بھی ڈوب کر جاں بحق ہوئیں۔ ڈوبنے والے تینوں بچوں کی لاشوں کو نکال لیا گیا۔

بارشوں کی تباہ کاریاں، 2 حاملہ خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق، سڑکیں، پل اور گھر بہہ گئے

واقعے کے بعد لاشوں کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا، جب کہ متاثرہ گھر میں بچوں کی موت کی خبر کے بعد صف ماتم بچھ گئی۔

بااثر پرنسپل نے طالبعلم پر تشدد کرکے ہڈی توڑ دی، پولیس کارروائی سے گریزاں

ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے معاملے کا نوٹس، انکوائری کا حکم

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تینوں بچے کوڑا اٹھانے کا کام کرتے تھے، بچے کوڑا اٹھانے گئے تھے، کوڑے کا ڈھیر دلدل نماء سطح پر تھا، بچوں نے جیسے ہی اس کمزور سطح پر پاؤں رکھا وہ دھنستے چلے گئے۔

اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے مزید بتایا کہ جاں بحق بچوں میں 10 سالہ گل ترین، 7 سالہ ہاجرہ بی بی اور 9 سالہ فرقینہ شامل ہیں۔

اسلام آباد

rescue operation

islamabad police

heavy rains