Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کانگو میں جیل توڑنے کی کوشش میں 129 قیدی ہلاک، درجنوں خواتین کیساتھ زیادتی

24 قیدی پولیس کی گولیوں کا نشانہ بنے جبکہ 59 زخمی ہیں
شائع 03 ستمبر 2024 07:56pm

افریقی ملک کانگو میں جیل توڑنے کی کوشش کے دوران بھگدڑ مچنے اور پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے کم از کم 129 قیدی ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق، واقعہ دارالحکومت کنشاسا میں مرکزی مکالا جیل میں پیش آیا، جیل سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران ہلاک ہونے والے 129 افراد میں سے زیادہ تر بھگدڑ مچنے سے ہلاک ہوئے۔

کونگو کے وزیر داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق 24 قیدی جیل حکام کی انتباہی گولیوں سے بھی مارے گئے، جبکہ 59 قیدی زخمی ہیں جن کا علاج مقامی اسپتال میں ہورہا ہے۔

حکام نے بتایا کہ قیدیوں کے جیل سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران خواتین کے ساتھ ریپ کے کچھ واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق، کانگو کی مکالا جیل میں ڈیڑھ ہزار قیدیوں کی گنجائش ہے، لیکن جیل میں 12 ہزار سے زیادہ قیدیوں کو رکھا گیا ہے۔

مکالا جیل میں قیدیوں کے جیل توڑ کر فرار ہونے کے پہلے بھی کئی واقعات ہوچکے ہیں۔ 2017 میں ایک مذہبی تنظیم نے مکالا جیل پر حملہ کرکے درجنوں قیدیوں کو فرار کرا دیا تھا۔

Congo

Prison Break