Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

’ٹیم نے سیریز میں بہت غلطیاں کیں‘، بنگلہ دیش سے وائٹ واش ہونے کے بعد کپتان شان مسعود کا اعتراف

بنگلادیشی کپتان نجم الحسین شانتو کا جیت پر خوشی کا اظہار
اپ ڈیٹ 03 ستمبر 2024 04:46pm

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے بنگلادیش سے سیریز میں تاریخی وائٹ واش پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ پاکستان نے سیریز میں بہت سی غلطیاں کی ہیں۔

بنگلادیش نے راولپنڈی میں ہونے والے دونوں میچز میں قومی ٹیم کو شکست دے کر سیریز میں 0-2 سے وائٹ واش کیا، یہ تاریخ میں دوسرا موقع ہے جب پاکستان کو اپنی ہی سرزمین پر ٹیسٹ سیریز میں شکست ہوئی ہو۔

پنڈی ٹیسٹ میں شکست: بابر اعظم کی ریٹائرمنٹ کی خبریں گونجنے لگیں

میچ کے بعد گفتگو میں شان مسعود نے کہا کہ پاکستان نے سیریز میں بہت غلطیاں کیں اور بنگلادیش نے ہم سے زیادہ ڈسپلن سے کرکٹ کھیلی، شکست پر بہت مایوسی ہوئی ہے، ٹیسٹ کرکٹ میں بولر اور بیٹرز کے لیے فٹنس بہت اہم ہوتی ہے۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے قوم سے معافی مانگتے ہوے کہا استعفے دینے کے بارے میں کوٸی حقیقت نہیں، ٹیسٹ میچز ہاتھ میں آکر نکل گٸے، ہمیں اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنا ہوگا۔

شان مسعود نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں فٹنس کا مسلٸہ دیکھنے میں آیا ہے ، ہم نے دس ماہ بعد کرکٹ کھیلی ہے، دوسری اننگ میں ہم پر زیادہ پریشر آتا ہے، ہم دونوں ٹیسٹ میچز میں ٹاس بھی ہارے، ہمیں ٹیسٹ میں چوتھے اور پانچویں دن میں بھی بہترکھیل دکھانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ریڈ بال کرکٹ میں زیادہ بریک نہیں آنا چاہیے، ہمیں زیادہ ریڈ بال کرکٹ کھیلنا ہوگی۔ ڈومیسٹک میں پلیٸرز کو ریڈ بال کرکٹ کھیلنی ہوگی۔ یہ نہیں ہوسکتا کہ صرف ٹی ٹوٸنٹی کرکٹ کھیل کر ٹیسٹ کرکٹ کھیلی جائے۔

شان مسعود نے کہا کہ ہم قوم سے شکست پر معافی مانگتے ہیں۔ ہم غلطیوں سے ہارے جسے تسیلم کرتے ہیں۔ ہمیں مل کر کرکٹ کو ٹھیک کرنی ہوگی۔ پاکستان کی کرکٹ کی بہتری سب چاہتے ہیں ، ہمیں ناکامیوں کو برداشت کرنا پڑے گا، ہار بالکل قابل قبول نہیں، ہمیں سیریز جیتنی چاہیے تھی۔

ایک سوال جواب میں انہوں نے کہا کہ بابر اعظم نے ماضی میں بہت رنز کٸے ہیں۔ پاکستانی فینز سے ہمیشہ پیار ملاہے اور آٸندہ بھی ملے گا۔ استعفے دینے کے بارے میں کوٸی حقیقت نہیں، کوچ پر غصہ نہیں کیا، شاہین آفریدی سے کوٸی پھڈا نہیں ہوا، شاہین آفریدی کو جس کندھے میں تکلیف تھی جس پر غلطی سے ہاتھ رکھا تو اس نے ہٹایا۔

بنگلادیشی کپتان نجم الحسین شانتو کی گفتگو

دوسری جانب بنگلادیشی کپتان نجم الحسین شانتو نے جیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سیریز میں ہمارے فاسٹ بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جیت کا سہرا تمام کرکٹرز کے سر ہے۔

راولپنڈی ٹیسٹ: آسان کیچ ڈراپ کرنے پر امپائر بھی اپنے تاثرات نہ چھپا سکا

شانتو کا کہنا تھا کہ مہدی حسن میراز محنتی کرکٹر ہیں اور وہ تسلسل کے ساتھ اچھی کارکردگی دے رہے ہیں، سیریز میں بھی مہدی حسن میراز نے شاندار کارکردگی دکھائی۔

test series

Pakistan vs bangladesh

shan masood