Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

چین میں اسکول کے باہر بس بچوں پر چڑھ دوڑی، گیارہ بچے ہلاک

واقعہ میں 13 زخمی ہوگئے، زخمی ہونے والوں میں بچوں کے والدین بھی ہیں، میڈیا
شائع 03 ستمبر 2024 03:10pm

چین میں اسکول کے باہر بس بچوں کے ہجوم پر چڑھ دوڑی جس کے باعث گیارہ بچے ہلاک ہوگئے۔

مقامی میڈیا کے مطابق پولیس نے بتایا کہ مشرقی چین میں ایک بس اسکول کے بچوں اور ان کے والدین کے ایک گروپ سے ٹکرا گئی جس میں 13 زخمی ہو گئے۔

ڈونگ پنگ کاؤنٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ طلبہ اور والدین صبح 7:30 بجے سے قبل مشرقی صوبے شانڈونگ کے شہر تائیان میں ایک مڈل اسکول کے گیٹ پر تھے۔

china

traffic accident