Aaj News

ہفتہ, دسمبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Akhirah 1446  

بھارت میں مودی سرکار کی ایک اور کرپشن کا پول کھل گیا

اپوزیشن جماعتوں کی مودی حکومت پر تنقید
شائع 03 ستمبر 2024 12:47pm
تصویر بشکریہ گوگل
تصویر بشکریہ گوگل

نریندر مودی حکومت گزشتہ ایک دہائی کے دور اقتدار میں متعدد بار کرپشن میں ملوث پائی گئی ہے۔

گزشتہ سال 4 دسمبر کو مودی سرکار کی جانب سے مہاراشٹرا میں مالوان کے قلعے میں چھترپتی شیواجی مہاراج کے مجسمے کی نقاب کشائی کی تھی تاہم مالوان کے قلعے پر نصب 35 فٹ اونچا لوہے کا شیواجی کا مجسمہ نو ماہ بعد گرگیا.

رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے حکومت پر کام کے معیار پر توجہ نہ دینے کا الزام عائد کیا ہے، اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ مودی کی ناقص اور ناکارہ مواد کے استعمال کے باعث شیواجی کا مجسمہ منہدم ہوا ہے، اس مجسمے کو بنانے کے عوض میں مودی اور اس کے کارندوں نے کروڑوں روپے ہتھیائے۔

سابق وزیر جینت پاٹل نے کہا کہ ریاستی حکومت مجسمے کے گرنے کی ذمہ دار ہے، کیونکہ اس نے مناسب دیکھ بھال نہیں کی۔

india

corruption

MODI SARKAR