Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

آپ کی مرضی کے مطابق چلنا چاہتا ہوں، معذرت قبول کریں، مجھے بھی اپنا سمجھیں، فواد چوہدری

توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وفاقی وزیر نے جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا
اپ ڈیٹ 03 ستمبر 2024 07:56pm

توہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنا جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا، انہوں نے کہا کہ پہلے بھی معافی مانگ چکا جیسے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور جاوید لطیف کو نظر انداز کیا ہمیں بھی کردیں۔

الیکشن کمیشن میں فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے کی۔

عمران خان کو خدشہ ہے انہیں ملٹری کورٹس لے جایا جائے گا، وکیل انتظار پنجوتھہ

فواد چوہدری اپنے وکیل کے ہمراہ پیش ہوئے اور توہین الیکشن کمیشن میں اپنا جواب جمع کراتے ہوئے نے کہا کہ پہلے بھی معافی مانگ لی تھی جیسے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر اور جاوید لطیف کو نظرانداز کیا ہمیں بھی کردیں، ہم بھی آپ کے اپنے ہیں، ہمارے لیے بھی دل بڑا کر دیں، میں کمیشن کی مرضی کے مطابق چلنا چاہتا ہوں۔

توہین الیکشن کمیشن کیس: فواد چوہدری نے جواب جمع کرانے کیلئے مزید وقت مانگ لیا

اس پر الیکشن کمیشن کے سربراہ نثاردرانی نے ریمارکس دیے کہ آپ کے جواب پر فیصلہ کردیں گے۔

بعدازاں الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کردی۔

ECP

اسلام آباد

Contempt Election Commission Case

Election Commission of Pakistan (ECP)

Contempt Election Commission

ٖFawad chaudhry

FAWAD CHODHARY