Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

بنگلہ دیشی مذہبی رہنما سے ڈاکٹر یونس کی ملاقات پر بھارت کو آگ لگ گئی

محمد یونس اور حفاظت اسلام کے رہنما مامون الحق نے انتخابی اصلاحات اور وقت پر انتخابات کرانے کی ضرورت پر زور دیا
شائع 03 ستمبر 2024 10:57am
—فوٹو
—فوٹو

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس کی ڈھاکہ میں ’حفاظت اسلام‘ کے رہنما مامون الحق اور گروپ کے دیگر ارکان سے ملاقات کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد بھارت سیخ پا ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محمد یونس اور حزب اختلاف کے رہنماؤں کے درمیان ہفتہ (31 اگست) کو ہونے والی ملاقات میں انتخابی اصلاحات اور وقت پر انتخابات کرانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

محمد یونس اور مامون الحق کے درمیان ہونے والی ملاقات سے بھارت کو آگ لگ گئی۔ واضح رہے کہ بھارت نواز معزول شیخ حسینہ نے اسلام پسند رہنما مامون الحق سمیت متعدد کو گرفتار کوایا تھالیکن جب سے شیخ حسینہ نے استعفیٰ دے دیا تو عبوری حکومت نے مامون الحق اور دیگر انتہا پسند رہنماؤں کو رہا کر دیا ہے۔

عبوری حکومت نے ملک کی سب سے بڑی اسلام پسند جماعت جماعت اسلامی پر سے پابندی بھی اٹھا لی۔ علاوہ ازیں عبوری حکومت نے انصار اللہ بنگلہ ٹیم (اے بی ٹی) کے سربراہ جسیم الدین رحمانی کو رہا کر دیا جس پر بھارت بہت پریشان ہے کیونکہ بھارتی حکومت انہیں دہشت گرد تصورکرتا ہے۔

india

Bangladesh

BANGLADESH CRISIS