Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ایف بی آر نے تاجروں کا بڑا مطالبہ منظور کرلیا

ایف بی آر آل پاکستان انجمن تاجران کے تحفظات سننے کے لیے تیار ہے، صدرآل پاکستان انجمن تاجران
اپ ڈیٹ 03 ستمبر 2024 10:00pm

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے آل پاکستان انجمن تاجران کی جانب سے دکانوں اور ریٹیل آؤٹ لیٹس سے وصول کیے جانے والے ماہانہ ایڈوانس ٹیکس کے تعین کے لیے ویلیوایشن ٹیبل پر نظرثانی کرنے کے ایک بڑے مطالبے سے اتفاق کیا۔

بزنس ریکارڈر کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان انجمن تاجران کے ایک وفد نے صدر اجمل بلوچ کی سربراہی میں ایف بی آر کے چیئرمین اور ان کی ٹیکس منیجرز کی ٹیم سے ایف بی آر ہاؤس میں ملاقات کی۔

ٹیکس حکام نے تاجروں کو مطلع کیا ہے کہ ”تاجر دوست اسکیم“ نافذ کی جائے گی اور تاجروں کو رجسٹرڈ ہونا ہوگا اور ٹیکس کی واجب الادا رقم ادا کرنی ہوگی۔

اجلاس کے اختتام پر اجمل بلوچ نے بتایا کہ ایسوسی ایشن نے ویلیو ایشن ٹیبلز اور ملک بھر کی دکانوں پر اس کے اثرات کے بارے میں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ہے۔

تاجر دوست ٹیکس اسکیم، ایڈوانس ٹیکس ٹیبل کی سمری تیار

ٹیکس حکام نے ایف بی آر کے ممبران اور تاجروں پر مشتمل ایک کمیٹی بنانے پر اتفاق کیا ہے جو کاروبار اور تجارت کی جانب سے اٹھائے گئے ویلیوایشن ٹیبلز اور دیگر خدشات کا جائزہ لے گی۔ ایف بی آر کی جانب سے مشترکہ کمیٹی کے ارکان کو ابھی تک مطلع نہیں کیا گیا۔

آئی ایم ایف پروگرام : پیشگی شرائط پوری ہونے کے بعد پاکستان کا ایجنڈا شامل ہونے کا امکان

بلوچ نے مزید کہا کہ تاہم، ایف بی آر آل پاکستان انجمن تاجران کے تحفظات سننے کے لیے تیار ہے، جو کہ ایک مثبت پیش رفت ہے۔ ایف بی آر حکام کے مطابق تاجروں کو اپنے ٹیکس کی واجب الادا رقم ادا کرنا ہوگی، تاہم، ٹیکس کی ماہانہ رقم پر بات چیت ہوسکتی ہے۔

ماہانہ ایڈوانس ٹیکس کی شرح معقول ہونی چاہیے اور دکانداروں اور تاجروں کے درمیان ٹیکس کی شرح میں بہت زیادہ فرق نہیں ہونا چاہیے۔

ایف بی آر نے تاجر برادری کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے متعلقہ ایس آر او میں ترمیم کرنے پر بھی آمادگی ظاہر کی ہے۔ ایف بی آر تاجروں کی کمیٹی کو ان کے کاروبار اور دکانوں کے سائز کی بنیاد پر مارکیٹوں اور دکانوں میں چھوٹ، نرخوں اور فکسڈ ٹیکس کی ادائیگی کے بارے میں رضاکارانہ طور پر فیصلہ کرنے کی اجازت دے گا۔

پاکستان

karachi

FBR

traders

FEDERAL BOARD OF REVENUE (FBR)

traders protest