Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور : پی ٹی آئی کے فضل الہٰی کا پیسکو گرڈ پر دھاوا، فیڈرز زبردستی آن کرا لیے

فضل الہٰی جاتے ہوئے کچھ مظاہرین کو نگرانی کرنے کیلئے گرڈ پر چھوڑ گئے ہیں، پیسکو حکام
اپ ڈیٹ 02 ستمبر 2024 08:48pm
فوٹو۔۔۔آج نیوز
فوٹو۔۔۔آج نیوز

پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی فضل الہٰی نے مشتعل مظاہرین کے ہمراہ پشاور میں رحمان بابا گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا ۔ پیسکو حکام کا کہنا ہے کہ فضل الہٰی نے 4 فیڈرز زبردستی آن کرا لئے۔

پیسکو حکام کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ممبر صوبائی اسمبلی فضل الہٰی نے مشتعل مظاہرین کے ہمراہ پیسکو کے رحمان بابا گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا اور زور زبردستی دلہ ذاک، ہزار خوانی ون، یکہ توت اور شالوذان فیڈرز آن کرائے۔

پشاور : بلدیاتی نمائندوں کا وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان

اس حوالے سے پیسکو حکام کا کہنا ہے کہ زبردستی فیڈرز آن کرانے سے دیگر علاقوں میں بجلی کی ترسیل متاثر ہوئی ہے۔

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، قومی اسمبلی میں کسی بھی ممکنہ قانون سازی کی مخالفت کا فیصلہ

انھوں نے بتایا کہ فضل الہٰی جاتے ہوئے کچھ مظاہرین کو نگرانی کرنے کیلئے گرڈ پر چھوڑ گئے ہیں ۔ پیسکو کیجانب سے ایم پی اے فضل الہٰی کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

Ali Amin Gandapur

PESCO

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)