Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کو شوکاز نوٹس جاری

شوکاز نوٹس 29 فروری کو جیل میں قیدیوں کی لڑائی کے معاملے پر جاری کیا گیا
شائع 02 ستمبر 2024 05:09pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

ہوم ڈیپارٹمنٹ نے اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا، شوکاز نوٹس 29 فروری کو جیل میں قیدیوں کی لڑائی کے معاملے پر جاری کیا گیا۔

نوٹس کے مطابق قیدی نے اینٹ کے وار سے ساتھی قیدیوں کو زخمی اور ایک کو ہلاک کیا تھا، انکوائری میں سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کی غفلت اورلاپرواہی ثابت ہوئی، 5 ذہنی بیمار قیدیوں کو ایک جگہ رکھ کر جیل قوانین کی خلاف ورزی کی گیی، محمد اکرم ذہنی بیمار قیدی کیلئے اقدامات کرنے اور الگ سیل میں رکھنے میں ناکام رہے، جب کہ ملزم سے تلاشی میں پلاسٹک پیالہ اور ہینڈل نکالنے میں بھی ناکام رہے۔

اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو جاری نوٹس کے مطابق محمد اکرم نے جیل قوانین 435،401،436,442,1095, ایف کی خلاف ورزی کی، محمد اکرم جیل میں دیانتداری اور سنجیدگی سے ڈیوٹی دینے میں ناکام رہے۔

یہ بھی پڑھیں :

سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم کا مبینہ اغوا، 7 روز بعد مقدمہ درج

عمران خان کی سہولت کاری پر اڈیالہ جیل کے دو اہم عہدیدار گرفتار

جسٹس طارق محمود جہانگیری کیخلاف بدنیتی پر مبنی مہم پر توہینِ عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر

انکوائری کمیٹی میں محمد اکرم کو محکمہ سے برخاستگی اور بھاری جرمانے کی سفارش کی گئی، ہوم ڈیپارٹمنٹ نے محمد اکرم سے شوکاز نوٹس کا جواب 7 روز میں طلب کر لیا۔

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Adiayala Jail

Muhammad Akram