Aaj News

ہفتہ, نومبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

دھماکا خیز مواد کی لائسنسنگ سندھ سے وفاق کو دینے کا بل اسمبلی میں پیش

وفاق سے درخواست ہے کہ ایکسپلوسیو کا اختیار اپنے رکھے، بل
شائع 02 ستمبر 2024 04:38pm

صوبائی وزیرِ داخلہ ضیاء لنجار نے دھماکا خیز مواد کے استعمال کے لائسنس دینے کا اختیار سندھ سے وفاق کو دینے کا بل اسمبلی میں پیش کردیا ہے۔

بل میں کہا گیا ہے کہ دھماکا خیزمواد کی خرید وفروخت اور ترسیل کے درمیان دہشت گرد فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

میانوالی: پولیس نے چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنادیا، ایک جوان زخمی

بل میں کہا گیا کہ قومی دھماکا خیز مواد پالیسی کے تحت معاملے کو سنٹرلائز کرنا چاہتے ہیں، وفاق سے درخواست ہے کہ ایکسپلوسیو کا اختیار اپنے رکھے۔

ٹریفک چالان کی مد میں کراچی والوں سے 1.2 ارب روپے وصول

بل کو سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے سپرد کردیا گیا ہے، کمیٹی ایک ہفتے میں بل پر سفارشات منظور کرکے ایوان کو آگاہ کرے گی۔

sindh

Explosive Licensing