Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نتاشا سینٹرل جیل میں قید ہے اور ملزمہ کا ذہنی توازن درست ہے، آئی جی جیل خانہ جات

کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشا بیرک نمبر 4 میں ہے، ملزمہ کو دیگر قیدیوں والی سہولیات میسر ہیں، سوشل میڈیا پر خبریں جعلی ہیں
شائع 02 ستمبر 2024 04:08pm
Karsaz accident accused Natasha in jail - Aaj News

ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے سوشل میڈیا وائرل ان خبروں کی تردید کردی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ کراچی میں کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشا وومین سینٹرل جیل کے بجائے گھرمیں جا کر سوتی ہیں اور انہیں غیرمعمولی سہولیات میسر ہیں۔

’آج نیوز‘ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں ڈی آئی جی جیل خانہ جات کے مطابق نتاشا سینٹرل جیل میں قید ہے اور ملزمہ کا ذہنی توازن درست ہے اور بیرک نمبر 4 میں ہے، ملزمہ کو قیدیوں والی سہولیات دی ہیں۔

ڈی آئی جی جیل کے مطابق سوشل میڈیا پر زیر گردش خبریں فیک نیوز ہیں، ہمارے پاس بیرک سسٹم ہے اور وہ ادھر ہی ہیں دیگر خواتین قیدیوں کے ساتھ موجود ہیں، اگر وہ رات کے اوقات میں جیل سے باہر جائیں گی تو دیگر خواتین قیدی بھی تو دیکھیں گی۔

انہوں نے کہا کہ نتاشا کو جیل قوانین کے مطابق سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، خواتین کی جیل میں صفائی کا خاص خیال رکھا جاتا ہے، اور انہوں نے جو کچھ جیل کے بارے میں کہا وہ ذاتی عداوت کی بنیاد پر کہا۔

کارساز حادثہ کیس: پولیس کو ملزمہ سے منشیات کے مقدمے میں تفتیش کی اجازت مل گئی

خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں خبریں زیر گردش تھیں کہ جیل میں ملزمہ نتاشا کو بہترین سہولیات فراہم کی جانے لگی ہیں، ملزمہ نتاشا کے لئے وومین جیل کراچی میں الگ کمرہ مختص کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ملزمہ نتاشا نے انیس اگست کو کارساز روڈ پر اپنی تیز رفتارگاڑی سے باپ بیٹی کو کچل کر ہلاک کردیا تھا، اس المناک حادثے میں چار شہری بھی زخمی ہوئے تھے۔

سانحہ کارساز پر ’خون کا حساب دو لواحقین کو انصاف دو‘ کی پکار زور پکڑنے لگی

Natasha Danish

Karsaz Road Accident