Aaj News

پیر, ستمبر 16, 2024  
11 Rabi ul Awal 1446  

خیبر پختونخوا حکومت کا بھتہ دینے والوں کیخلاف بھی کارروائی کا فیصلہ

بڑی تعداد میں کنٹریکٹرز ، مائنز لیز ہولڈرز اور کاروباری شخصیات سے متعلق بھتہ دینے کی اطلاع
شائع 02 ستمبر 2024 01:19pm

خیبر پختونخوا حکومت نے بھتہ خوروں کے بعد بھتہ دینے والوں کے خلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کرلیا جبکہ کنٹریکٹرز، مائنز لیز ہولڈرز اور کاروباری شخصیات سے متعلق بھتہ دینے کی اطلاع ملی ہے، جس پر پوائنٹ آف کنٹیکٹ ٹریس کرنے کے لیے وفاق سے رابطہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق صوبے میں بڑی تعداد میں کنٹریکٹرز، مائنز لیز ہولڈرز اور کاروباری شخصیات سے متعلق بھتہ دینے کا انکشاف ہوا ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھتہ دینے والوں کا ڈیٹا مرتب کرکے سی ٹی ڈی کے ذریعے جامع کارروائی کی جائے گی، اس کے علاوہ بھتہ خوروں کے سرحد پار سے کالز اور پوائنٹ آف کنٹیکٹ کو ٹریس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کراچی میں بھتہ خوری کا سلسلہ بڑھ گیا ’ایران اور افغانستان پیسے بھیجے جاتے ہیں‘

لیاری گینگ وار کے بھتہ خوروں نے تاجروں سے بھتہ لینا شروع کردیا

محکمہ داخلہ کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پوائنٹ آف کنٹیکٹ کو ٹریس کرنے کے لیے وفاقی سطح پر تیسری بار رابطہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، پنجاب میں سی ٹی ڈی کو کال ٹریس اور پوائنٹ آف کنٹیکٹ تک رسائی حاصل ہے لیکن وفاقی حکومت نے بھتہ خوری کی روک تھام کے لیے ابھی تک کوئی ٹاسک فورس تشکیل نہیں دی ہے۔

خیبر پختونخوا

peshawar

KPK Government

extortionist

allowance