Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’پڑھے گا سندھ، بڑھے گا سندھ‘ کے دعوے ادھارے رہ گئے

ہمارے دوستوں کو نئی کتابین ملی ہیں اور ہم کو یہ ٹوٹی پھوٹی پرانی سی کتابیں ملی ہیں
شائع 02 ستمبر 2024 11:28am
Academic year 2024-25 begins, hundreds of schools in Matiari lose books - Aaj News

تعلیمی سال 2024-25 کا آغاز ہوئے پندرہ دن گزر گئے پر مٹیاری میں سینکڑوں اسکول کتابوں سے محروم، بچوں کو پڑھائی میں دشواری کا سامنا ہے۔

مٹیاری کے اسکولوں میں جہاں پر تعلیمی سال 2024-25 کا پندرہ دن سے آغاز ہو گیا ہے۔ وہاں حکومت کی جانب سے کتابوں کی تقسیم میں سست رفتاری کی وجہ سے طلباء کو پڑھائی میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ہماری سندھ حکومت نے اس وقت ایک سلوگن دیا ہے تعلیم کے حوالے سے کہ ”پڑھے گا سندھ، بڑھے گا سندھ“۔ مگر افسوس اس بات کا ہے جو سندھ کو پڑھانا چاہتے ہیں، سندھ کے بچوں کو پڑھانا چاہتے ہیں، وہ کتابیں دینے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

اس وقت ہماری داخلہ 15 اگست سے شروع ہے تعلیمی سال 2024-25 کے لیے گورنمنٹ کی طرف سے ہمیں 50 فیصد سے بھی کم کتابیں ملی ہیں جن میں بعض مضامین بھی نہیں ہیں۔ تو میرے بچے کیسے پڑھیں گے؟

ہمارے دوستوں کو نئی کتابین ملی ہیں اور ہم کو یہ ٹوٹی پھوٹی پرانی سی کتابیں ملی ہیں، ہم صحیح سے پڑھ نہیں سکتے۔ اس کے لیے گورنمنٹ سے گزارش ہے کہ ہمیں کتابیں دیں، ہم پڑھ لکھ کر ملک کا نام روشن کریں۔

Sindh government

تعلیم