Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور ہائیکورٹ میں موسمِ گرما کی تعطیلات ختم، نیا ججز روسٹر جاری

لاہور ہائیکورٹ میں آج سے معمول کے مطابق کیسز کی سماعت ہوگی
شائع 02 ستمبر 2024 10:05am

لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما تعطیلات ختم ہوگئیں اور آج سے معمول کے مطابق کیسز کی سماعت ہو گی۔

موسم گرما کی تطیلات کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں کیسز کی سماعت کے لیے نیا ججز روسٹر جاری کر دیا گیا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی منظوری سے روسٹر جاری کیا گیا۔

نئے ججز روسٹر کے مطابق 2 ستمبر سے 26 اکتوبر تک پرنسپل سیٹ پر 20 سنگل بینچ اور 9 ڈویژن بینچ کیسز کی سماعت کریں گے۔

بنچ نمبر 1 چیف جسٹس مس عالیہ نیلم اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل ہو گا جبکہ بینچ تمام نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا۔

بینچ نمبر 2 جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس سلطان تنویر پر مشتمل ہو گا اور بینچ سول اپیلوں اور بنکنگ کیسز کی سماعت کرے گا، اسی طرح بینچ نمبر 3 جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس عابد حسین پر مشتمل ہو گا جو ٹیکس اور کمرشل کیسز کی سماعت کرے گا۔

روسٹر کے مطابق بینچ نمبر 4 جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق ندیم پر مشتمل ہے جو سزائے موت کے خلاف اپیلوں سمیت دیگر کیسز کی سماعت کرے گا۔

بینچ نمبر 5 جسٹس فیصل زمان خان اور جسٹس مسعود عابد نقوی پر مشتمل ہے اور اس بینچ کے ذمہ سول کیسز کی سماعت کرنا ہے، اسی طرح بینچ نمبر 6 میں جسٹس چوہدری اقبال اور جسٹس احمد ندیم ارشد اںٹرا کورٹ اپیلوں سمیت دیگر سنیں گے۔

نئے روسٹر کے مطابق بینچ نمبر 7 جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس امجد رفیق پر مشتمل ہے اور یہ بینچ فوجداری نوعیت کے کیسز کی سماعت کرے گا جبکہ بینچ نمبر 8 میں جسٹس فاروق حید اور جسٹس علی ضیا باجوہ نیب کیسز کی سماعت کرے گا۔

روسٹر کے مطابق بینچ نمبر 9 میں جسٹس رسال حسن سید اور جسٹس راحیل کامران شیخ شامل ہیں اور دونوں ججز سول اپیلوں کی سماعت کرے۔

Lahore High Court

judges roster

court holidays