Aaj News

بدھ, جنوری 15, 2025  
14 Rajab 1446  

دبئی کا انجینئر آج کچرا چننے پر مجبور، گھر والے بھی چھوڑ گئے

صارف کے مطابق راجو بھائی ایک تعلیم یافتہ شخص ہیں۔
شائع 02 ستمبر 2024 09:19am
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

سوشل میڈیا پر اکثر ایسے واقعات یا ویڈیوز نظروں گزرتی ہیں جو آپ کو جذبات کا احساس دلاتی ہیں۔

جیسا کہ ایک ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی جس میں وہ پریشان دکھائی دیا۔

ڈین این اے کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں ایک شخص جس نے خود کو انجینئر کے طور پر ظاہر کیا خراب حالات اور اہلخانہ کے چھوڑ جانے کے بعد سڑکوں پر بھیک مانگنے پر مجبور ہے۔

ویڈیو میں راجو بھائی نامی شخص کا کہنا تھا کہ وہ ایک انجینئر ہے جس نے دبئی میں کام کرتے ہوئے کئی سال گزارے۔ اس نے بتایا کہ وہ کام کی تلاش میں ہے مگر اسے کوئی نوکری پر نہیں رکھتا۔ خود کو انجینئر کے طور پر ظاہر کرنے والے شخص کا کہنا تھا کہ وہ کئی سالوں سے دبئی میں مقیم تھا۔

اِس شخص نے مزید کہا میں اس وقت بہت پریشان حال ہوں۔ میں نے سوچا کہ میں بیرون ملک جا کر زیادہ کمائی کر کے اپنی بیوی کو دوں گا۔ میں اپنی اہلیہ کی طرف سے کافی پریشان تھا مگر یہاں کچھ اور ہی ہوا۔

مذکورہ شخص کی ویڈیو بنانے والے صارف نے بتایا کہ اسے راجو بھائی کے خاندان کا پتہ چل گیا ہے۔ اس کے اہلخانہ کے مطابق وہ حقیقت میں ایک انجینئر تھا۔ ان کے گھر والوں نے ہر بات کی تصدیق کی۔ صارف کے مطابق راجو بھائی ایک تعلیم یافتہ شخص ہیں۔

dubai

engineer

man

begger

family left