Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی خمیسو گوٹھ میں سرچ آپریشن، 4 ملزمان اسلحے سمیت گرفتار

گھر گھر تلاشی کے دوران 2 مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا، پولیس
شائع 02 ستمبر 2024 08:31am

کراچی کے علاقے خمیسو گوٹھ میں سرچ آپریشن کے دوران 4 ملزمان کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطاقب کراچی کے علاقے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا خمیسو گوٹھ میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔

کراچی کے پاک کالونی میں پولیس سرچ آپریشن، 12 ملزمان گرفتار

پولیس کے مطابق گھر گھر تلاشی کے دوران 2 مشکوک افراد کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا گیا ہے، منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کی تلاش کے لیے آپریشن کیا گیا۔

ایس ایس پی سینٹرل ذیشان صدیقی کے مطابق آپریشن جراٸم پیشہ کی تلاش میں کیا گیا، مشتبہ افراد کے کوائف چیک کیے گئے۔

karachi

New Karachi

Search Operation

accused arrested

industrial area