Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
17 Jumada Al-Akhirah 1446  

تحصیل خانپور، چیتے نے باپ بیٹے کو زخمی کردیا

دونوں موٹر سائیکل پر جارہے تھے، چیتے نے حملہ جامن موڑ کے نزدیک کیا۔
شائع 02 ستمبر 2024 12:14am

ہری پور کی تحصیل خان پور کے علاقے مسلم آباد میں چیتے نے حملہ کرکے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹے کو شدید زخمی کردیا۔

جامن موڑ کے نزدیک چیتے نے باپ بیٹے پر حملہ کیا۔ دونوں ایک ویران علاقے سے گزر رہے تھے۔ دونوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال خان پور منتقل کردیا گیا۔

اس علاقے میں چیتے، تیندوے اور دیگر جنگلی جانور بڑی تعداد میں پائے جاتے ہیں۔ چیتے اور تیندوے بالعموم اکیلے انسان پر حملہ کرتے ہیں۔ تین یا چار افراد مل کر جارہے ہوں تو چیتے اور تیندوے حملے سے گریز کرتے ہیں۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بسا اوقات چیتے، تیندوے اور دیگر درندے بستوں کے نزدیک آجاتے ہیں اور انسانوں پر حملہ کردیتے ہیں۔ موقع پاتے ہی یہ درندے بچوں کو یا پھر معمر افراد کو نشانہ بناتے ہیں۔

leopard

TEHSIL KHANPUR

SEVERELY INJURED