Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

10 ماہ کے معصوم نے غزہ میں جنگ رکوا دی

غزہ میں آج سے شروع ہونے والی مہم میں 6 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
شائع 01 ستمبر 2024 11:47pm

غزہ کے 10 ماہ کے عبدالرحمٰن ابوالجدیان میں پولیو وائرس کی موجودگی نے غزہ میں جنگ رکوادی۔ غزہ میں پچیس سال میں پہلی بار پولیو وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے۔

اسرائیل نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے کے لیے متعلقہ میڈیکل ٹیموں کو راہداری فراہم کری ہے۔ اس مقصد کے تحت غزہ کے مخصوص علاقوں میں لڑائی روک دی گئی ہے۔

ہفتے کو غزہ میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے کی مہم شروع ہوئی۔ اس مہم کے دوران 6 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

غزہ کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا اہتمام یو این ایجنسی فار پیلیٹینینز (یو این آر ڈبلیو اے) اور عالمی ادارہ صحت نے کیا ہے۔

اقوام متحدہ نے بتایا ہے کہ غزہ میں صحتِ عامہ کا بحران سنگین تر ہوتا جارہا ہے۔ پچیس سال میں پہلی بار پولیو کا کیس سامنے آنے پر غزہ کے حوالے سے تشویش مزید بڑھ گئی ہے۔

غزہ کے طول و عرض میں صحتِ عامہ کا مسئلہ انتہائی پیچیدہ ہوچکا ہے۔ اسپتال تباہ ہوچکے ہیں۔ 10 لاکھ سے زائد افراد اپنے گھروں کو چھوڑ کر کیمپوں میں جی رہے ہیں۔ خوراک کا بحران بھی شدت اختیار کرچکا ہے۔ لوگوں کو خوراک کی فکر لاحق رہتی ہے۔ ایسے میں صحتِ عامہ کا معاملہ رُل گیا ہے۔

Polio Virus

ABDEL REHMAN ABU ALJADIAN

VACCINATION CAMPAIGN

FIRST IN 25 YEARS

UNO AND UNRWA