Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جیجی اور بیلا حدید کی والدہ بڑھاپے میں گھر بسانے کو تیار

دیرینہ دوست جوزف جینگولی سے منگنی کرلی، شادی کی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔
شائع 01 ستمبر 2024 08:41pm

عالمی شہرت یافتہ ماڈلز جیجی اور بیلا حدید کی والدہ نے بڑھاپے میں گھر بسانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے اپنے بوائے فرینڈ سے منگنی کرلی ہے۔

یولینڈا حدید 60 سال کی ہیں۔ وہ اپنے دیرینہ دوست اور معروف کاروباری شخصیت جوزف جینگولی کے ساتھ گھر بسانا چاہتی ہیں۔

ایک انٹرویو میں یولینڈا حدید نے بتایا کہ وہ حال ہی میں جوزف جینگولی کے ساتھ ہالینڈ میں چھٹیاں گزار کر آئی ہیں۔ وہاں انہیں جوزف نے پروپوز کیا اور انہوں نے پروپوزل قبول کرلیا۔

یولینڈا حدید کا کہنا ہے کہ وہ جوزف سے مزاج کے معاملے میں خاصی مطابقت رکھتی ہیں اس لیے اس معاملے میں سنجیدہ ہیں۔ انہوں نے شادی کی تاریخ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

یولینڈا حدید نے 1994 میں فلسطینی نژاد امریکی بزنس مین محمد حدید کے ساتھ گھر بسایا تھا۔ محمد حدید سے اُن کی دو بیٹیاں جیجی اور بیلا کے علاوہ بیٹا انور بھی ہے۔ 2011 سے 2015 تک ان کا ڈیوڈ فوسٹر کے ساتھ رومانس چلا تھا۔

GIGI HADID

FAMED MODELS

BELA HADID

YOLANDA HADID

TO MARRY AGAIN

JOSEPH JINGOLO