Aaj News

اتوار, ستمبر 15, 2024  
10 Rabi ul Awal 1446  

ویراٹ کوہلی کو پروپوز کرنے والی کرکٹر نے ہم جنس پرست خاتون سے شادی کرلی

ڈینیئل وائٹ اور جارجی ہوج کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں
شائع 01 ستمبر 2024 08:27pm

بھارت کے معروف کرکٹر ویراٹ کوہلی کو پروپوز کرنے والی انگلینڈ کی خاتون کرکٹر ڈینیئل وائٹ نے اپنی ہم جنس پرست ساتھی جارجی ہوج سے شادی کرلی ہے۔ ڈینیئل وائٹ سچن ٹینڈولکر کے بیٹے ارجن ٹینڈولکر کی گرل فرینڈ بھی رہ چکی ہیں۔

ڈینیئل وائٹ انگلینڈ کی زبردست بلے باز ہیں جنہوں نے کچھ عرصہ قبل اپنی ساتھی جارجی ہوج سے منگنی کی تھی۔

ہم جنس پرستی پر پوپ فرانسس اور طالب علم آمنے سامنے آ گئے

ڈینیئل وائٹ ارجن تینڈولکر کی باؤلنگ کی مداح ہیں، ارجن جب انگلینڈ جاتے ہیں تو وہ ڈینیئل وائٹ سے ضرور ملتے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈینیئل جب ہندوستان جاتی ہیں تو وہ ارجن سے ملنے کا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں۔

ڈینیئل وائٹ نے 2014 میں ویراٹ کوہلی کو سوشل میڈیا پر پرپوز کیا تھا۔ وہ کوہلی کی بہت بڑی مداح ہیں۔

ڈینیئل کی پارٹنر جارجی ہوج کیبیس فٹ بال کلب کی سربراہ ہیں۔ اس جوڑے نے 2023 میں اپنی محبت کا اظہار کیا تھا۔

ہم جنس پرست خواتین عام عورتوں کے مقابلے جلدی کیوں مرتی ہیں

ڈینیئل وائٹ اور جارجی ہوج کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں اور صارفین مختلف تبصرے کر کے اپنی رائے دے رہے ہیں۔

ڈینیئل وائٹ انگلینڈ کی وکٹ کیپر بلے باز ہیں۔ انہوں نے کئی ریکارڈ اپنے نام کیے ہیں۔ وائٹ فرنچائز کرکٹ بھی کھیلتی ہیں۔ وہ خواتین کی خطرناک کرکٹر کے طور پر جانی جاتی ہیں۔

پاکستان میں پہلا ہم جنس پرست کلب کھولنے کی کوشش کرنے والے شخص کے ساتھ کیا ہوا؟

ڈینیئل وائٹ آئندہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے لیے کھیلتی نظر آئیں گی۔ دائیں ہاتھ کی بلے باز وائٹ کو حال ہی میں دی ہنڈریڈ لیگ میں سدرن بریوز کے لیے کھیلتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

virat kohli

arjun tendulkar

UPTO FIVE MILLION

Danielle Wyatt

Georgie Hodge

Lesbian Wedding

English Cricketer