Aaj News

پیر, دسمبر 30, 2024  
27 Jumada Al-Akhirah 1446  

9 سالہ بچی کو کتے سے کٹواکر مارنے والی امریکی عورت گرفتار

ٹائشیل ایلیزا نے پالتو کتا پارٹنر کی بیٹی پر چھوڑ دیا، بُری طرح زخمی ہونی والی جیمیریا نے موقع ہی پر دم توڑ دیا۔
شائع 01 ستمبر 2024 06:21pm

امریکی ریاست فلوریڈا میں پولیس نے ایک عورت کو اپنے پارٹنر کی بیٹی کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ 34 سالہ ٹائشیل ایلیزا مارٹن پر الزام ہے کہ اُس نے اپنا پالتو کتا 9 سالہ جیمیریا سیشنز پر چھوڑ دیا تھا۔

کتے نے بچی کو بھنبھوڑ کر زخمی کردیا تھا۔ طبی امداد ملنے سے پہلے ہی اُس کی موت واقع ہوگئی۔ جب پیرامیڈکس کال کیے جانے پر اپارٹمنٹ میں داخل ہوئے تو بچی کو خون میں لت پت پایا۔ کتے نے اُسے بُری طرح کاٹا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اپنے پالتو کتے کو ہدایت دے رہی ہے کہ بچی پر حملہ کرکے اُسے مار ڈالے۔

عورت نے یہ پورا معاملہ اپنے پارٹنر لوجوآن سیشنز سے چھپایا۔ باپ نے جب پوچھا کہ بیٹی کہاں ہے تو ٹائشیل ایلیزا نے بتایا کہ اُسے اُس کی ماں کیلیفورنیا لے گئی ہے۔ کچھ ہی دیر میں معلوم ہوگیا کہ وہ غلط بیانی سے کام لے رہی ہے۔ ایمرجنسی نمبر پر کال کرنے سے معلوم ہوا کہ اُس کی بیٹی کی لاش اسپتال میں ہے۔

پولیس کے تفتیشی افسران نے وارنٹ کے ذریعے جب گھر کے سی سی ٹی وی سسٹم کی فوٹیج حاصل کی تو معلوم ہوا کہ گھر کا پالتو روٹویلا کتا بچی پر حملے کر رہا ہے، کتے کا پٹا ٹائشیل ایلیزا نے تھام رکھا ہے اور وہ کتے کو بار بار کہہ رہے ہے کہ بچی پر حملہ کرے۔

ٹائشیل ایلیزا مارٹن کو گرفتار کرکے اس پر قتل، بچی کے حقوق کی پامالی اور دھوکا ہی کی دفعات کے تحت مقدمہ کرلیا گیا ہے۔ ان دفعات کے تحت درج مقدمات میں ضمانت بھی آسانی سے نہیں ہوسکتی۔

Florida

PARTNER'S DAUGHTER

KILLED BY UNLEASHING DOG

GIRL DIED ON SPOT