Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی : مختلف واقعات میں خاتون اور نوجوان سمیت 4 افراد جاں بحق

خاتون کی موت کرنٹ لگنے سے شاہ لطیف ٹاؤن میں ہوئی
شائع 01 ستمبر 2024 05:04pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

کراچی میں مختلف واقعات میں خاتون اور نوجوان سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق بلدیہ نواب کالونی میں گھر کی سیڑھیوں سے گر کر شہری حاجی ذوالفقار جاں بحق ہوگئے۔

مردان : گھریلو تنازعے پر شوہر کی فائرنگ، بیوی اور کمسن بیٹا قتل

سائٹ ایریا، پٹھان کالونی اکبری مسجد کے قریب کرنٹ لگنے سے 14سالہ ایاز خان جان کی بازی ہار گیا۔

کورنگی، چمڑا چورنگی کے قریب گاڑی کی ٹکر سے صادق نامی شخص جان سے گیا۔

کراچی کے نجی اسپتال میں ڈاکٹر کی مبینہ غفلت سے بچی جاں بحق

شاہ لطیف ٹاؤن میں بھی گھر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے خاتون زندگی کی باز ہار گئی۔

karachi

hospital

Karachi Police