Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

مردان : گھریلو تنازعے پر شوہر کی فائرنگ، بیوی اور کمسن بیٹا قتل

مقتولہ ملزم کی دوسری بیوی تھی اور الگ گھر میں رہائش پذیر تھی، پولیس
شائع 01 ستمبر 2024 04:55pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

مردان میں گھریلو تنازع پر شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی اور کمسن بیٹے کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا افسوسناک واقعہ جمال گڑھی میں پیش آیا، جہاں شوہر نے طیش میں آکر فائرنگ کی، جس سے اس کی دوسری بیوی جاں بحق ہوگئی جب کہ فائرنگ سے کمسن بیٹا بھی مارا گیا۔

وزیر داخلہ، وزیر اعلٰی بلوچستان اور کور کمانڈر کوئٹہ کی شہید کیپٹن محمد علی قریشی کے گھر آمد

اس حوالے سے پولیس نے مزید بتایا کہ مقتولہ ملزم کی دوسری بیوی تھی اور الگ گھر میں رہائش پذیر تھی۔

تھانہ جبر پولیس نے ملزم کے بیٹے کی رپورٹ پر والد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

معروف پاکستانی ٹک ٹاکر ’شیرا‘ انتقال کر گئے

پولیس کے مطابق دہرے قتل کی واردات میں جاں بحق بچے کی عمر پانچ سال ہے، لاشوں کو کاٹلنگ ٹائپ ڈی اسپتال منتقل کیا گیا۔

firing

Mardan

Crime