Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

کوئٹہ میں چمن پھاٹک کے قریب دھماکا، 2 افراد زخمی

دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے
اپ ڈیٹ 01 ستمبر 2024 10:14pm

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے چمن پھاٹک کے قریب ہونے والے دھماکے میں 2 افراد زخمی ہوگئے جبکہ دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ کے گنجان آباد علاقے چمن پھاٹک کے قریب ہوا، دھماکے کے نتیجے میں قریب سے گزرنے والے 2 راہگیر باپ بیٹے زخمی ہوئے، جن کی شناخت غلام حسین اور ان کے بیٹے اسامہ کے ناموں سے شناخت ہوئی۔

زخمیوں کو فوری طورپر سول اسپتال منتقل کردیا گیا، دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

پولیس، سی ٹی ڈی، ایف سی، بم ڈسپوزل اسکواڈ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے اور تحقیقات کا آغاز کردیا۔

کراچی: 100 فٹ گہرا کنواں 3 جانے نگل گیا، 2 بچوں اور نوجوان کی لاشیں نکال لی گئیں

پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے چمن پھاٹک اور اطراف کی سڑکوں پر ناکہ بندی کرکے شرپسندوں کی تلاش شروع کردی۔

بلوچستان

quetta

Quetta Blast