Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

راولپنڈی سے کراچی جانے والی سرسید ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کردیا گیا

ٹرین جہلم، گجرات، وزیر آباد، سانگلہ ہل، فیصل آباد, خانیوال, روہڑی اورحیدرآباد سے ہوکر کراچی جایا کرے گی
شائع 01 ستمبر 2024 03:03pm

راولپنڈی سے کراچی جانے والی سرسید ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کردیا گیا، پہلی ٹرین کراچی کے لیے روانہ ہوگئی، 24 گھنٹے بعد منزل تک پہنچے گی۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سے کراچی جانے والی سرسید ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کردیا گیا، سرسید ایکسپریس ٹرین کا افتتاح ڈی ایس ریلوے نور الدین داوڑ نے کیا۔

پہلی ٹرین کراچی کے لیے روانہ ہوگئی جو 24 گھنٹے بعد اپنی منزل تک پہنچے گی، 16 کوچز پر مشتمل سرسید ایکسپریس راولپنڈی سے براستہ جہلم، گجرات، وزیر آباد، سانگلہ ہل، فیصل آباد، خانیوال، روہڑی اور حیدرآباد سے ہو کر کراچی جایا کرے گی، ٹرین پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائی گئی ہے۔

راولپنڈی، کراچی کے درمیان چلنے والی سرسید ایکسپریس کو بحال کرنیکا فیصلہ

ریلوے حکام کے مطابق ٹرین میں ایک اے سی سلیپر، 3 اے سی بزنس اور ایک اے سے اسٹینڈرڈ کوچز شامل ہیں، 8 اکانومی کوچز کے ساتھ ساتھ ڈائننگ کار بھی ٹرین کا حصہ ہے، نجی کمپنی ٹرین میں کھانا فراہم کرے گی، ٹرین میں پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی یقینی بنانے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مسافروں کے لیے فری وائی فائی کی سہولت بھی میسر ہوگی، ٹرین کی ٹکٹ کی ادائیگی گھر بیٹھے موبائل ایپلی کیشنز کے ذریعے بھی کی جا سکے گی، سرسید ایکسپریس سے پاکستان ریلویز کو سالانہ تقریباً 3 ارب روپے آمدن ہوگی۔

سی ای او ریلویز عامر بلوچ کا کہنا ہے کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے خود انحصاری آئے گی، ریونیو میں اضافہ ہو گا، اگلے ماہ مزید دس ٹرینیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کا ارادہ ہے۔

rawalpindi

Pakistan Railways

Pakistan Railway

Train

Sir Syed Express