Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بیرسٹر گوہر نے اسپیکر قومی اسمبلی سے مذاکرات کی بات کرنے کی تردید کردی

حکومت سے براہ راست مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں، مؤقف پر قائم ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی
اپ ڈیٹ 01 ستمبر 2024 02:45pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے مذاکرات کی بات کرنے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سے براہ راست مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں، اپنے مؤقف پر قائم ہیں۔

اپنے ایک بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بطور اپوزیشن جماعت ہماری اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں، ہماری ملاقاتیں اوپن اور اسمبلی امور چلانے یا اپوزیشن کے پارلیمانی امور سے متعلق ہی ہوتی ہیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے کبھی کسی ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی سے مذاکرات کی بات نہیں کی، نہ ایسا ارادہ ہے، تحریک انصاف کے کسی وفد یا رکن نے الگ سے اسپیکر کے ساتھ کبھی حکومت سے مذاکرات کے بارے میں بات نہیں کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ہمارا حکومت سے براہ راست مذاکرات کا کوئی ارادہ بھی نہیں، اپنے مؤقف پر قائم ہیں، پی ٹی آئی نے کبھی بھی اسپیکر کو مذاکرات کے لیے دوبارہ آنے کی پیشکش بھی نہیں کی۔

سیاسی جماعتوں میں اتحاد نہ ہونے کیوجہ سے دہشتگردی میں اضافہ ہورہا ہے، چیئرمین سینیٹ

دوسری جانب سینیٹ کے چیئرمین یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں میں اتحاد نہ ہونے کی وجہ سے دہشت گردی میں اضافہ ہورہا ہے، پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔

شہباز شریف اسد قیصر، عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر سے ملے، پی ٹی آئی جواب دیتی تو مذاکرات اسی وقت شروع ہو جاتے، محمود اچکزئی

راولپنڈی میں صحت آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہمیں اختلافات بھلا کر متحد ہونے کی ضرورت ہے، قومی معاملات پر پاکستان تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کرنے چاہئیں، اس وقت ٹیم کے کپتان شہباز شریف ہیں، انہیں فیصلہ کرکے آگے بڑھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم کے کپتان کے طور پر شہباز شریف کو فیصلے کرنے چاہئیں، وزیراعظم اگر کوئی فیصلہ کریں گے تو قومی سلامتی کے معاملات پر ان کا ساتھ دیں گے، پاکستان کی فورسز اپنا آج مستقبل کے لیے قربان کررہی ہیں، تمام سیاسی جماعتوں کو بھی چاہیئے کہ وہ قوم کو متحد کریں۔

چیئرمین سینیٹ کا مزید کہنا تھا کہ معاشی ترقی کا انحصار پالیسیوں کے تسلسل پر ہے، ملکی ترقی کے لیے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا، تمام اسٹیک ہولڈر اور اداروں سے کہوں گا صحت سے متعلق آگاہی پر اکٹھے ہو کر کام کریں۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ نوجوان دنیا کو تبدیل کرنے کی طاقت رکھتے ہیں، نوجوان کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں، پاکستان کی ترقی اور مستقبل میں سب سے زیادہ کردار نوجوانوں کا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل کا وزیراعظم، صدر اورچیئرمین سینیٹ انہی نوجوانوں میں سے ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا پی ٹی آئی قیادت سے مذاکرات کے لیے بنائی گئی کمیٹی کا حصہ نہیں ہوں، تاہم میں ذاتی طور پر پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ مذاکرات کے حق میں نہیں ہوں۔

یوسف رضا گیلانی نے پیپلزپارٹی سینٹرل پنجاب کی ناکامی کی وجہ بتادی

ادھر وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات پر معافی مانگنے تک بانی پی ٹی آئی عمران خان سے کوئی مذاکرات نہیں ہو سکتے۔

Ahsan Iqbal

اسلام آباد

Khawaja Asif

Khuwaja Asif

speaker national assembly

Yousuf Raza Gilani

Barrister Gohar

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Barrister Gohar Khan

Mehmood Khan Achakzai

Barrister Gohar Ali Khan

sardar ayaz sadiq