Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

سندھ میں حالیہ بارشوں کے باعث حب ڈیم بھر گیا، اسپیل ویز سے پانی کا اخراج شروع

راول ڈیم میں پانی کی سطح ایک ہزار 752 فٹ تک پہنچ گئی، ڈیم کے اسپیل ویز کھولنے کا فیصلہ
شائع 01 ستمبر 2024 01:46pm

سندھ میں حالیہ بارشوں کے باعث حب ڈیم پانی سے مکمل بھر گیا، جس کے بعد اسپیل ویز سے پانی کا اخراج شروع ہوگیا۔

کراچی لسبیلہ اور حب کے لیے 3 سال تک کی ضرورت کا پانی جمع ہو گیا، ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑ فٹ تک پہنچ گیا۔

مون سون کی حالیہ بارشوں کے بعد حب ڈیم مکمل طور پر بھر گیا

واپڈا کے مطابق کراچی اور حب لسبیلہ کی پانی کی ضروریات پورا کرنے کے لئے 3 سال تک پانی فراہم کیا جا سکتا ہے، بارشوں کے باعث حب ڈیم آج صبح مکمل طور پر بھر گیا ہے، ڈیم میں پانی کی سطح 339 فٹ تک ہے، ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑ فٹ ہے، اضافی پانی کا اسپل وے کے ذریعے محفوظ طریقے سے زیریں جانب اخراج جاری ہے۔

راول ڈیم میں پانی کے ذخائر کی سطح 1752 فٹ تک پہنچ گئی

دوسری جانب راول ڈیم میں پانی کے ذخائر کی سطح 1752 فٹ تک پہنچ گئی، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے راول ڈیم کے اسپل ویز کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا جبکہ راول ڈیم کے سپل ویز آج شام 4 بجے کھولے جائیں گے۔

ضلعی انتظامیہ نے احتیاطی تدابیر جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہری ندی نالوں کی جانب جانے سے اجتناب کریں، نشیبی علاقوں کے مکین احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنائیں، کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فی الفور 16 پر رابطہ کریں۔

حب ڈیم پانی سے بھر گیا، اسپل وے سے پانی کا اخراج شروع

راول ڈیم: پانی کی سطح خطرے کے نشان سے 3 فٹ کم، اسپل ویز کھول دیے گئے

بارشوں کے باعث راول ڈیم بھر گیا، اسپل ویز کھول دیے گئے

ضلعی انتظامیہ نے کہا کہ مال مویشی کو بروقت محفوظ مقام پر منتقل کر لیا جائے، ندی نالوں اور پلوں کی سخت مانیٹرنگ جاری رکھی جائے گی، سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہنگامی اقدامات کی تیاری مکمل ہیں۔

Rawal Dam

Spillway

Hub Dam

dam

Sindh Rain

spillways